Download Urdu Novels | Download Urdu Novels in PDF

⇓Download Urdu Novels | Download Urdu Novels in PDF ⇓

 

 

ہم آپکی توجہ ایک حساس مسلے کی طرف دلوانا چاھتے ہیں

 

کاروبار سنت نبوی ہے اور کسی کے کاروبار کو بلاوجہ زک پہنچانا ایک گناہ ہے ، آج کے دور میں جہاں کتابیں چھپنا ناپید ہوتا جا رہا ہے ، وہیں کرن ، خواتین ، شعاع ، حنا ، پاکیزہ ، انچل اور اس جیسے دوسرے جریدے اس دور میں اپ کے لیے ہر ماہ ڈائجسٹ چھاپ کر جہاں آپکی ادبی تسکین کا بندوبست کرتے ہیں ، وہی یہ اردو ادب کی بھی عظیم خدمت کر رہے ہیں، اس دور میں جب کتاب چھاپنا کاروباری لحاظ سے سودمند نہیں رہا ، یہ لوگ نہ صرف ڈائجسٹ چھاپ رہے ہیں ، بلکہ نئے لکھاریوں کو ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرتے ہیں

 

اگرچہ پاکستان میں کاپی رائٹس پروٹیکشن کے کوئی قوانین نہیں ہیں ، اور اگر ہیں تو ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ، لیکن ہم نے اپنے طور پر اپنی اخلاقی ، مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ، نئے سال سے ہم کسی بھی ماہانہ ڈائجسٹ کو رواں ماہ کی پچیس تاریخ سے پہلے اپ لوڈ نہیں کریں گے ۔ امید ہے اپ بھی ہمارے اس فیصلے میں ہمارا ساتھ دیں گے

اپ سے ایک گزارش

اگر اپ افورڈ کر سکتے ہیں
اگر اپ کسی قدامت پرست خاندان سے نہیں ہیں جہاں اپ کو چھپ کر موبائل فون پر ڈائجسٹ پڑھنا پڑے
تو اپ سے التماس ہے کہ اپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائ اپنے نزدیکی بک سٹور سے ڈائجسٹ خریدیں

 

ڈائجسٹ پبلشرز سے گزارش

جہاں ہم اپنے قارئین سے گزارش کر رہے ہیں ، وہی پبلشرز حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ خود اپنے شماروں کی آن لائن دستیابی کو یقینی بنائیں، ورنہ ہم جیسے آوارہ مزاج ویب ڈولوپرز اس وکیوم کا فائدہ اٹھاتے رہیں گے، بدقسمتی سے آج کے اس انٹرنیٹ کے دور میں بہت سے مشہور ماہانہ ڈائجسٹس کی آفیشل ویب سائٹس ہی نہیں ہیں ، اس طرف دھیان دیں – اپ ہم سے رابطہ کریں ، ہم آپکو ایک شاندار سی ویب سائٹ بنا کر دیں گے

تو انشا الله ڈائجسٹ رواں ماہ کی پچیس سے دستیاب ہوا کریں گے

خدا حافظ

 

3 Comments

    • Sumaira January 31, 2018
    • tajmal malik February 3, 2018
      • Mohammad Junaid February 25, 2018

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: